15 جون 2013 - 19:30
ترکی میں سترہویں دن بھی احتجاج جاری

ترکی میں عوام نے سترھویں دن بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھتے ہوئے انقرہ سے استنبول جانے والی شاہ راہ بند کردی۔

ابنا: ترکی میں عوام نے سترھویں دن بھی احتجاجی مظاہرے جاری رکھتے ہوئے انقرہ سے استنبول جانے والی شاہ راہ بند کردی۔ یورونیوز کے مطابق گذشتہ شب بھی انقرہ استنبول شاہراہ پر پولیس اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں ہوئيں۔ ادھر ترک وزیراعظم نے کہا ہےکہ ان کے پاس ایسے ثبوت و شواہد ہیں جن سے معلوم ہوتا ہےکہ عوامی مظاہرے بیرونی سازش کا نتیجہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲